
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فورسز کی کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے عام علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے دستوں نے دہشت گردوں کی موجودگی پر کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے جب کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران، 34 سالہ لانس نائیک اسلام الدین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News