Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کیسز میں اضافہ ، وزیر برائے صحت کی عوام سے بوسٹر لگوانے کی اپیل

Now Reading:

کورونا کیسز میں اضافہ ، وزیر برائے صحت کی عوام سے بوسٹر لگوانے کی اپیل
بوسٹر ڈوز

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر وزیر برائے صحت نے عوام سے بوسٹر لگوانے کی اپیل کردی ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر کوویڈ 19کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کوچاہیے کہ وہ رش والی جگہوں پر نہ جائیں، ماسک پہنیں اور ایک دوسرے سے فاصلے پر رہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے یہ بھی کہا کہ مذہبی اسکالرز کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مساجد میں ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں جبکہ عوام عید کی نماز کے بعد ایک دوسرے سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

وفاقی وزیر صحت نے عوام پر زور دیا کہ وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں کیونکہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ کا رجحان ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالہ سے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے تاہم عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ قربانی کرتے وقت احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے حوالہ سے احتیاط بہترین راستہ ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے شہریوں کو ہدایت کی کہ قصابوں کو دستانے استعمال کرنے کا کہیں اور جانورون کی قربانی کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھوئیں۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران صحت کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو کم سے کم کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر