
حکومت کی جانب سے سرکاری اشتہارات کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے ڈیجٹل نظام لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی زیر صدارت وزارت اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران اشتہارات کی تقسیم ، اخبارات وجرائد کی اشاعت کی تعداد جانچنے کے لئے ڈیجٹل نظام لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ باقاعدگی سے شائع ہونے والے اخبارات وجرائد کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے اشتہارات جاری کئے جائیں گے اور صرف باقاعدگی سے شائع ہونے والے اخبارات و جرائد کو ہی جاری اشتہارات جاری کیے جائینگے۔
اجلاس میں اخبارات وجرائد کی اشاعت جانچنے کی فہرست ’اے بی سی‘ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ قومی اور علاقائی اخبارات وجرائد کی اے بی سی سے متعلق جامع پالیسی اختیار کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
دوران اجلاس اخبارات کی باقاعدگی سے اشاعت اور تعداد جانچنے سے متعلق امور پر تفصیلات سمیت سینٹرل میڈیا لسٹ ‘پر موجود اخبارات و جرائد کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ وفاقی سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، پرنسپل انفارمیشن آفیسرمبشر حسن سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News