Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنکھے کی صفائی کیسے کریں ؟ جانئیے

Now Reading:

پنکھے کی صفائی کیسے کریں ؟ جانئیے

آج ہمارے بتائے گئے طریقے سے آپ کا پنکھا منٹوں میں صاف ہوجائے گا وہ بھی فرش گندا ہوئے بغیر۔

پہلا طریقہ

* پنکھے کی صفائی سے پہلے اس بات کا خیال رہے کہ پنکھے کا سوئچ آف ہے۔
* اب آپ پنکھے تک ہاتھ پہنچانے کے لئے ٹیبل ، اسٹول یا پھر سیڑھی کا استعمال کریں۔

* پھر ایک پرانے تکیے کا غلاف لیں جسے دوبارہ استعمال نہ کرنا ہو۔

Advertisement
* پھر ایک کپڑے کی مدد سے سرکے اور پانی کے مکسچر کو تکیے کے غلاف میں اندر جانب چھڑکیں اور اب غلاف کو پنکھے کی پنکھڑی کے اندر کی طرف لگائیں۔
* اب صحیح سے دونوں ہاتھوں کی مدد سے صاف کریں اس طرح آپ کا پنکھا مکمل طور پر صاف اور چمکدار ہو جائے گا۔

دوسرا طریقہ

اس کے علاوہ آپ ویکیوم کلینر کی مدد سے بھی پنکھا صاف کر سکتے ہیں۔

متعدد کمپنیاں ویکیوم کلینر میں برش کی مدد سے صفائی کی سہولیات بھی مہیا کرتی ہیں۔

اس طریقہ کار کو اپناتے ہوئے آپ باآسانی پنکھوں کی دھول مٹی صاف کرسکتے ہیں۔

Advertisement

برش کے ہینڈل کی لمبائی اتنی ہونی چاہیے کہ برش آسانی سے پنکھے تک پہنچ جائے تاکہ آپ پَروں کو درست طریقے سے صاف کرسکیں۔

ویکیو کلینر آن کرنے پر برش پنکھے کے پَروں سے تمام دھول مٹی کھینچنا شروع کردے گا، آہستہ آہستہ برش کو آگے کی جانب چلاتے جائیں۔

خیال رہے کہ ویکیوم کو بالکل ہموار اور سیدھا رکھنا ہے ورنہ تمام دھول مٹی فضا میں اڑ سکتی ہے-

تیسرا طریقہ

ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ کسی کپڑے سے پنکھوں کے پَر صاف کریں، عموماً صفائی کے لیے استعمال ہونے والے دستانے ہاتھوں سے پھسل جاتے ہیں اور صرف مٹی اور کچرا نیچے گر جاتا ہے۔

لیکن اگر آپ کسی عام گھریلو کپڑے سے پنکھے کی صفائی کریں گی تو ایسا نہیں ہوگا۔

Advertisement

اس کے لیے آپ کو صرف ایک ایسا اسٹول یا گھریلو سیڑھی درکار ہوگی جو آپ کی رسائی پنکھے تک باآسانی ممکن بنائے۔

اس پر کھڑے ہوکر آپ صفائی کے لیے استعمال ہونے والے کسی اسپرے کا چھڑکاؤ پنکھے کے پَروں پر کریں اور کپڑے سے صاف کرتی جائیں۔

جب ایک پَر صاف ہوجائے تو وہیں کھڑے پنکھے کو گھما کر دوسرے پَر کو صاف کرلیں- اس طریقہ کار کو اپناتے ہوئے آپ پورا پنکھا باآسانی صاف کرسکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر