وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں سے بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیر سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج بارشوں سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں بلوچستان میں بارشوں سے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں سے بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، اپنے وسائل کے مطابق پی ڈی ایم اے کے زریعے لوگوں کی امداد کررہے ہیں۔
عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ نقصانات کا ازالہ بلوچستان حکومت کی بس کی بات نہیں، وفاق مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کا ساتھ دے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بارشوں میں جاں بحق افراد کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کی جانب سے 10 ،10 لاکھ دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے کھڑی فیصلوں کوبےحدنقصان پہنچا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے
عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پاک آرمی کے ایک کرنل کو اغواء کے بعد شہید کیا گیا، یہ کیسی حقوق کی جنگ ہے جہاں نہتے لوگوں کو قتل کیا جارہے ہیں جبکہ اگر حقوق کی جنگ لڑنی ہے تو اسمبلی میں بیٹھ کر لڑیں
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شرپسند افراد ایسے واقعات کے ذریعے بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، ہمیں پاک فوج پر فخر ہے ایک فوجی جوان وردی پہنتاہی شہادت کیلئے ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور قوم کے حوصلے ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پست نہیں ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
