Advertisement
Advertisement
Advertisement

کم وقت میں زیادہ بارش ہونے سے نظام متاثر ہوا، مراد علی شاہ

Now Reading:

کم وقت میں زیادہ بارش ہونے سے نظام متاثر ہوا، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کم وقت میں زیادہ بارش ہونے سے نظام متاثر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں3گھنٹوں میں 127ملی میٹر بارش ہوئی، کم وقت میں زیادہ بارش ہونے سے نظام متاثر ہوا، اس سے پہلے2020میں بہت زیادہ بارشیں ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جس دن بارش ہوئی اس دن الائشیں اٹھانے میں بڑی مشکلات پیش آئیں، عید کے دن شہر میں کوئی پانی نہیں تھا، عید کے روز شام سے اگلے دن تک شدید بارش ہوئی، بارش کی وجہ سے بہت زیادہ پانی تھا۔

   مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں، ضلع جنوبی میں ایک دن میں132ملی میٹر بارش ہوئی، کہا گیا کہ سارے افسران عید پر گھروں کو چلے گئے، ایڈمنسٹریٹر، کمشنر سمیت تمام افسران کراچی میں ہی موجود تھے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایمرجنسی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے  بتایا کہ وہ شہر کا دورہ کرکے آئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ٹاور، این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور انڈرپاسز سے پانی نکال دیا گیا ہے، کھارادر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر پانی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے خود بھی اکیلے دورہ کیا ہےجن علاقوں سے پانی نکل گیا ہے لیکن کیچڑ موجود ہے وہاں سوئیپر یا مزدور لگا کر کیچڑ صاف کرائیں۔

 مراد علی شاہ نے کہا کہ جن جگہوں پر نکاسی آب کی لائنیں بند ہیں وہاں واٹر بورڈ کی اضافی فورس لگا کر لائنیں کھلوائیں، سیکریٹریٹ، ہائی کورٹ، انڈرپاسز کا کیچڑ صاف کریں میں دورہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کل سے بارش کے نئے اسپیل کا بتایا گیا ہے، جن علاقوں میں بارش سے مسائل ہوئے وہاں مشینری اور عملہ تعینات کریں۔

  چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے کہا کہ ای بی ایم کازوے کو ٹھیک کیا گیا ہے اب گاڑیاں چل رہی ہیں، کورنگی کراسنگ کاز وے پر کام ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو 15 پمپ موجود ہیں وہ فورا لگائیں، یہ پمپس شاہین کمپلیکس، قیوم آباد، اردو یونیورسٹی پر اور دیگر ضروری مقامات پر لگائیں۔

Advertisement

 اجلاس میں وزیر اطلاعات شرجیل میمن، امتیاز شیخ، ناصر شاہ، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، کمشنر کراچی اقبال میمن، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، اسپشل سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری رہیبلی ٹیشن آصف میمن، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنا اور دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر