Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا منگی اغواکیس کےملزم زوہیب کے فرارکا معاملہ، پولیس اہلکارکی ضمانت منظور

Now Reading:

دعا منگی اغواکیس کےملزم زوہیب کے فرارکا معاملہ، پولیس اہلکارکی ضمانت منظور
دعا منگی

عدالت نے پولیس اہلکارحبیب ظفر کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی شیخ عباس مہدی کی عدالت نے ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس اہلکارکی ضمانت منظورکر لی۔

دعا منگی اغوا کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے فرارکے معاملے میں عدالت نے ملزم حبیب ظفر کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم گزشتہ چھ ماہ سے جیل میں ہے۔ پولیس نے تاحال کیس کا چالان جمع نہیں کرایا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عدالت نے ایس ایس پی کے ذریعے بھی کئی مرتبہ چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ کیس کا چالان جمع نہ کرانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس اور شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔

Advertisement

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے یہ بھی کہا کہ ایک ملزم نایاب کی پہلے ہی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

پولیس کے مطابق 27 جنوری 2022 کو دعا منگی کیس کا ملزم زوہیب قریشی پولیس کسٹڈی سے فرارہوگیا تھا۔ ملزم زوہیب قریشی کو جیل پولیس کے اہلکارشاپنگ کرانے کے لیے کراچی کے نجی مال میں لے گئے تھے جہاں سے ملزم زوہیب قریشی فرارہوگیا تھا۔

عدالت نے دعا منگی اغوا کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے فرارکے معاملے میں ملزم حبیب ظفر کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظورکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر