
وزیراعظم کی جانب سے صدرمملکت کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
اس دوران دونوں قائدیں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور ایک دوسرے کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔
دوسری جانب عید کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔
عید الا ضحی کے پر مسرت موقع پر میں پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ وہ ہماری عبادات اور قربانیاں قبول و منظور فرمائے انہیں ہمارے لیے اپنی رضا و خوشنودی کے حصول کا ذریعہ بنا دے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 10, 2022
اس موقع پر وزیراعظم نے عوام کو کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی قربانی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کا پابند کیا ہے۔
اسکے علاوہ صدر پاکستان نے بھی عوام کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک اور قوم کے لئے قربانی کے جذبے کو اجاگر کرنے کی اہممیت پر زور دیا ہے۔
Message from President Dr. Arif Alvi on the occasion of Eid-ul-Azha 1443 A.H
I would like to felicitate the entire Pakistani nation and the Islamic world on the auspicious and joyous occasion of Eid-ul-Azha. I pray to Allah Almighty to accept the Ibadah, Hajj and sacrifices of pic.twitter.com/B3HgZ8VYSe
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 10, 2022
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کی عبادات، حج اور قربانیوں کو قبول فرمائے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قربانی کا عمل مومن کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے نام پر سب سے بڑی قربانی کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News