Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات میں ہار گئے تو اپوزیشن میں جائیں گے، شاہد خاقان عباسی

Now Reading:

عام انتخابات میں ہار گئے تو اپوزیشن میں جائیں گے، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم عوامی فیصلے کا احترام کریں گے اگر عام انتخابات میں ہار گئے تو اپوزیشن میں جائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے اسلام آباد نیب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا سرکس ابھی تک چل رہا ہے، سابق چیئرمین نیب گھر چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب سے کوئی پوچھ گچھ کرے تو مختلف بہانے کر کے اپنی جان بچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جان بچے گی نہیں، جو ظلم ان لوگوں نے کیے ہیں ان جوابات کو دینا پڑے گا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج ہم نے عدالت سے پوچھا کہ یہ بتائیں ہمارا جرم کیا ہے، یہ پراسیکیوشن بھی بتانے سے قاصر ہے اور عدالت بھی بتانے سے قاصر ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر دوسرا لفظ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے، میں نے عدالت سے پوچھا کہ کیا کسی جرم کے بغیر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے، جس پیسے پر ٹیکس دیا ہو کیا اس پر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے، اسکا جواب نہ نیب کے پاس ہے نہ عدالت کے پاس ہے۔

Advertisement

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کا عام انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، عام انتخابات میں ہار گئے تو اپوزیشن میں جائیں گے، ہم عوامی فیصلے کا احترام کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نیب کے ہونے تک کوئی افسر کام نہیں کرے گا، 4سال سے ملک میں جھوٹا احتساب چلتا رہا، 20سیٹیں پی ٹی آئی کی ہی تھیں، ہم نے 5جیتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر