Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابائے خدمت ‘عبدالستار ایدھی’ کو ہم سے بچھڑے چھ برس بیت گئے

Now Reading:

بابائے خدمت ‘عبدالستار ایدھی’ کو ہم سے بچھڑے چھ برس بیت گئے
ایدھی

بابائے خدمت معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی چھٹی برسی آج منائی جا رہی  ہےجس کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات ہو رہے ہیں۔

معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے کراچی آئے اور 1951 میں ایک چھوٹے سے کلینک کے ذریعے خدمت خلق کا آغاز کیا۔

1957 میں انہوں نے پہلی بار بڑے پیمانے پر لوگوں کی مدد کی جب شہر میں فلو کی وباء پھیلی اور متعدد لوگ متاثر ہوئے جس دوران عبدالستار ایدھی نے متاثرین کے لئے رقوم جمع کیں، ان کے علاج معالجے کا انتظام کیا اور شہر کے مضافات میں خیمے لگائیں۔

ایدھی نے صرف 5  ہزار روپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی جس میں لاوارث بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لئے مراکز قائم  کیے۔

Advertisement

ایک ایمبولینس سے شروع ہونے والی ایدھی ایمبولینس سروس آج  دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروسز میں سے ایک ہے۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ 1987 کے مطابق اس وقت ان کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس تھی۔

ان کی سماجی خدمات کے صلے میں انہیں متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازت سے نواز ا گیا۔

عبدالستار ایدھی کو نہ صرف سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا بلکہ ان کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ  کا اعلان بھی کیا گیا۔

Advertisement

وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور علالت کے باعث 8 جولائی 2016 کو خالق حقیقی سے جاملے۔

حکومت پاکستان نے انہیں بعد از مرگ نشانِ امتیاز سے بھی نوازا۔

عظیم شخصیت کے اعزاز میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 50 روپے مالیت کا سکہ بھی جاری کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر