
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی جانب سے متوقع جڑواں بچوں کی پیدائش سے متعلق چٹکلے پر اداکارہ عالیہ نے بھی ردِ عمل دے دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جب ان سے رنبیر کپور کے ممکنہ جڑواں بچوں سے متعلق سوال کے جواب سے متعلق پوچھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ رنبیر کپور سے ایک شو کے دوران جب ایک جھوٹ اور دو سچ بتانے کا کھیل کھیلا گیا تو انہوں نے ایک جواب یہ بھی دیا تھا کہ وہ جڑواں بچوں کے والد بننے والے ہیں۔
تاہم عالیہ بھٹ نے انٹرویو کے دوران رنبیر کپور کے اس تبصرے کی تصدیق یا تردید تو نہیں کی البتہ یہ ضرور کہا کہ رنبیر کپور مذاق کر رہے تھے۔
اداکارہ عالیہ نے یہ بھی کہا کہ “رنبیر کپور نے اپنے ہی پیر پر کلہاڑی مار لی ہے۔”
عالیہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس معلومات کا فقدان ہے اور اگر کوئی خبر نہیں ہے تو یہ بھی ایک خبر بن گئی ہے۔
واضح رہے اداکارہ عالیہ نے انٹرویو کے اختتام میں کہا کہ لوگوں کو میری اور رنبیر کی صحت و سلامتی کی دعا کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News