
نتھنگ فون ایک ابھرتا ہوا فون ہے جس کے بارے میں بہت ساری باتیں اور افواہیں زیر گردش ہیں اس کمپنی کے سی ای اوکاپ پائی نے کہا ہے کہ نتھنگ فون ایک سیدھا سادا سا اسمارٹ فون ہوگااور اس کے بارے میں کچھ ویڈیوز بھی مارکیٹ میں گردش کر رہی ہیں نتھنگ فون کی ڈیزائنگ میں یہ خیال رکھا گیا ہے کہ اسمارٹ فون ہماری زندگی کو بہت زیادہ متاثر کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے ڈسپلے کے پیچھے کچھ بتیاں رکھی گئی ہیں ایک خاص قسم کی روشنی آپ کے خاص قسم کے کونٹیکس کے روابط کو ظاہر کرتی ہیں بہرحال نتھنگ فون کے بارے میں ابھی مزید کچھ تفصیلات آشکار ہوئی ہیں۔
نتھنگ فون کے ورژن ون میں 6.55 انچ کا اولیڈ ڈسپلے ہوگا جس کا رفریش ریٹ 120 ہرٹزہوگا۔ لیکن سب سے اہم بات یہ کہ اس میں 1080 پکسل ریزولوشن رکھی گئی ہے جو کہ اس کے ڈسپلے بہت ہی خوبصورت اور روشن بناتی ہے۔
جبکہ اس میں اسنیپ ڈریگن چپ سیٹ ہے لیکن خیال یہ ہے کہ اس کے اندر اسنیپ ڈریگن کا 778 جی پلس 5 جی چپ سیٹ لگایا گیا ہے جہاں تک نتھنگ فون کے کیمرے کا سوال ہے تو کیمرے کےاندر50 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرا ہے یعنی کہ دوہرا کیمرا ہے جو پرائمری کیمرا بھی ہے اور اس کی پشت پر بھی کیمرا ہےاور اس میں وائلڈ اینگل او آئی ایس لینس بھی لگایا گیا جبکہ ایک دوسری جانب چھوٹا سیلفی کیمرا 16 میگا پکسل کا دیاگیا ہے۔
جہاں تک بیٹری اور چارجر کا سوال ہے 15 والٹ کا وائرلیس چارجر کی سہولت اور سپورٹ دی گئی ہے اور 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری متوقع ہے۔
نتھنگ فون کی کچھ اور خاصیتوں کے اندر یہ ہے کہ یہ اینڈرائیڈ 12 کے لئے کارآمد ہوگا اس کا انٹر فیس بہت سادہ ہوگا اور اس کے اندر گلیف ایلیومینیشن کا منفرد انٹرفیس رکھا گیا ہےجو اسکرین کو بہت روشن اور خوبصورت رکھے گا۔ توقعات یہ ہے کہ 2022 کے آخر میں یہ فون سامنے آئے گااور 4050 یورو سے اس کی قیمت شروع کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News