ڈزنی ویب سیریز مس مارول میں اہم کردار ادا کر نے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں سے متعلق مغربی ممالک میں غلط تاثر پایا جاتا ہے۔
امریکی ویب سیریز ’مس مارول‘ میں مرکزی کردار ’کمالہ خان‘ کی پڑ نانی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویب سیریز نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے دو ارب مسلمانوں کی نمائندگی ہے۔
Episode Five of Marvel Studios’ #MsMarvel is now streaming on @DisneyPlus. pic.twitter.com/XUocn83wpU
— Ms. Marvel (@msmarvel) July 6, 2022
اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستانیوں سے متعلق مغربی ممالک میں غلط تاثر پایا جاتا ہے، وہاں خیال کیا جاتاہے کہ مسلمان اور پاکستانی ہونے کا مطلب غلط مرد ہوتا ہے جب کہ مسلمان خاتون کا مقصد ظلم کا نشانہ بننے والی عورت ہوتی ہے۔
Wow! Aisha on the Disney+ homepage! Overwhelmed with all the love frm around the . Getting emotional the way she’s touched so many peoples’ hearts.♥️BTW came across “simping”& “face card” for the 1st time- thank you for improving my vocabulary!#msmarvel #MsMarvelepisode5 pic.twitter.com/RneTrlu3Iy
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) July 7, 2022
مہوش حیات نے بتایا کہ انہوں نے متعدد عالمی پلیٹ فارمز پر یہ بات کہنے کی کوشش کی کہ مغربی دنیا میں پاکستان اور مسلمانوں سے متعلق پائے جانے والے تصورات غلط ہیں اور جب انہیں ’مس مارول‘ میں کام کی پیش کش ہوئی تو انہیں لگا کہ ویب سیریز کی کہانی ان کے ذہن کی کہانی ہے اور اس میں وہی کچھ دکھایا گیا ہے جو وہ دنیا کو دکھانا چاہتی ہیں
Previously on #MsMarvel
Catch up before a brand new episode of Ms. Marvel, an Original series from Marvel Studios, starts streaming tomorrow on @DisneyPlus. pic.twitter.com/sZSd36T0Gi
— Ms. Marvel (@msmarvel) July 5, 2022
مس مارول میں عائشہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ ویب سیریز میں ان کے آبائی شہر کراچی کے مقامات اور عمارتوں کو دکھایا گیا اور یہ کہ کمالہ خان کا کردار پاکستانی لڑکیوں کی خواہشوں کے عین مطابق ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے بتایا کہ ان کے کردار کے کچھ مناظر پاکستان جب کہ باقی مناظر تھائی لینڈ میں شوٹ کیے گئے۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فلم میں کمالہ خان کی پڑنانی کا کردار ادا کیا ہے اور ان کا کردار خصوصی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
