Advertisement
Advertisement
Advertisement

”مفتاح اور انکی ن لیگی حکومت نے ملک کا دیولیہ نکال دیا ہے”

Now Reading:

”مفتاح اور انکی ن لیگی حکومت نے ملک کا دیولیہ نکال دیا ہے”

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ مفتاح اور انکی ن لیگی حکومت نے ملک کا دیولیہ نکال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مزمل اسلم نے مفتاح اسمعیل کی پریس کانفرنس پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسمعیل کریڈٹ لینے کیلئے آگئے، مفتاح کہتے ہیں کہ پاکستان کا اس ماہ کا در آمدی بل 5 ارب ڈالر تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مفتاح کہتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت نے اس ملک کا بڑا خسارہ کر دیا، کس طریقہ کا بندہ ہے مجھے بلکل سمجھ نہیں آتی، پچھلے مہینے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا امپورٹ بل 7.8 ارب ڈالرز مفتاح اور اس کی حکومت نے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اور انکی ن لیگی حکومت نے ملک کا دیولیہ نکال دیا ہے اور مفتاح کہتے ہیں کہ ہم نے ملک بچا لیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کے ڈیٹا کہ تحت پاکستان میں درآمدات 5 ملین کی ہوئی ہیں، روپے پر پریشر ختم ہوگا اور چیزیں آسان ہو جائیں گی، جون کے اندر 3.8 بیلن کی پیٹرولیم مصنوعات خریدی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جولائی میں پیمنٹس دینی تھی اس لئیے رواں ماہ زیادہ پریشر تھا، 800 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا ہے، اگست کے ماہ سے جو پریشر تھا ہم پر وہ ختم ہو جائے گا، ای سی سی نے امپورٹ پر بین ہٹانے کی منظوری دی ہے، امپورٹ اشیا پر بین ابھی تک نہیں ہٹا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون پاکستان میں بن رہے ہیں اور بنتے رہیں گے، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے، پاکستان کو ایک اچھی معیشت دیں گے، خان صاحب نے آئی ایم ایف سے وعدہ توڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ بڑھا، کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئندہ ماہ سے ایکسپورٹ کو بڑھانے کی کوشش کریں گے، تین ماہ ہمیں آئے ہوئے ہیں اور ایسا کام نہیں کیا جس سے روپے میں بہتری آئے، تین ماہ میں ابھی تک کچھ نہیں کیا ہے بس حالات بہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو پارٹی کہتی تھی کہ قرضہ کم کرنے آئے ہیں ان نے 76 سالوں کی نسبت 80 فیصد زیادہ قرضہ لیا، شوکت ترین سب سے زیادہ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ چھوڑ کر گئے تھے، ہر سال بجٹ ڈیفیسٹ بڑھایا گیا اور ٹیکس کو کم کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پورے ملک کو پیچھے چھوڑ کر چلے گئے اور پوچھتے ہیں ذمہ دار کون ہے، انہوں نے جی ڈی پی بھی خراب کی، کوئی شعبہ اٹھا کر دیکھ لیں ان نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے، فیول ایڈجسمنٹ میں جو اضافہ کیا گیا وہ اپریل کے بل کے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 2500 ارب بجلی کا سرکلر ڈیٹ کر دیا گیا، 500 ارب پی ایس او اور دیگر کمپنیوں کے لینے ہیں، میڈیا میں تقاریر کرتے ہیں اور کام ایک روپے کا نہیں کیا ان نے، خان صاحب نے نومبر میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، جو حرکت سری لنکا نے کی وہ حرکت خان صاحب نے اپریل میں کرنی شروع کر دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تھوڑا سی منی لانڈرنگ کی تھوڑی سا معاہدہ توڑ دیا تو کیا ہو گیا ہے، جس دن میں وزیر بنا اگلے حالات بہتر کرنے کے لئے دن آئی ایم ایف کے پاس گیا، میرا سیاسی کرئیر تباہ ہوتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ملک بہتر ہو جائے، 50 لاکھ گھر کا کہا کہاں گئے وہ گھر؟

ان کا کہنا تھا کہ 1 کروڑ نوکریوں کا کہا ایک لاکھ نوکریاں کس کو دی بتا دیں؟ 2018 کی نسبت 65 لاکھ لوگ ان کے دور میں بے روزگار ہوئے ہیں، ان کو 5-5 کریٹ کی انگوٹھیاں مل رہی تھی، القادر یونیورسٹی کے نام پر کرپشن کی گئی، توشہ خانہ کی گھڑیاں 20 فیصد میں لیکر آگئے اور دوسروں کو بھاشن دیتے ہیں۔

Advertisement

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے پر تحقیقات کیوں نہیں کرواتے؟ فارن فنڈنگ کیس کا  جواب دو؟ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر