
چہرہ خوبصورت مگر گردن کالی، یہ بڑی پریشانی کی بات ہے کیونکہ یہ داغ صرف آپ کے حُسن کو ہی خراب نہیں کر رہے، بلکہ اندرونی طور پر ہارمونل بیماریوں کی وجہ ہیں جس کو ختم کرنے کے لئے یہ ٹپس شیئر آزما کر دیکھیں۔
ٹپس :
ایک لیموں کا چھلکا تقریباً آدھا کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر لیں پھر اس پانی میں چار کھانے کے چمچ جو کا آٹا اور آدھا چائے کا چمچ ہلدی ملا کر پیسٹ بنا لیں۔
یہ پیسٹ گردن پر لگا کر دس منٹ مساج کریں اور پانی سے دھونے کے بعد کسی اچھی موئسچرائزنگ کریم میں تین قطرے عرق گلاب ملا کر لگا لیں یہ عمل ایک ہفتہ پابندی سے روزانہ کرنے سے گردن کی سیاہی بالکل صاف ہو جائے گی۔
ایک کھانے کا چمچ نمک اور دو کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا کسی برتن میں ڈال کر اس میں ایک چمچ زیتون کا تیل ملا کر اچھی طرح مکس کریں۔
اسے گردن پر لگا کر چند منٹ تک مالش کریں پھر پندرہ منٹ تک یہ پیسٹ لگا رہنے دیں اور نیم گرم پانی سے گردن دھو لیں یہ عمل ایک ہفتہ لگاتار کریں اس سے گردن دودھ جیسی سفید ہو جائے گی
کچا دودھ، تازہ لیموں کا رَس اور تھوڑا سا آٹا باہم ملالیں، اس آمیزے کو گردن پر لگائیں۔ دس سے پندرہ منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے صاف کرلیں، اس آمیزے میں معمولی مقدار ہلدی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔
دہی اور بیسن کو ملاکر بھی گردن پر لیپ کیا جاسکتا ہے، اس سے گردن کی صفائی بہترین ہوتی ہے۔
گلیسرین، پانی اور لیموں روئی کی مدد سے گردن پر لگائیں، رات بھر لگا رہنے دیں، صبح دھوکر نیم گرم تولیے سے گردن کی سینکائی کریں۔
دودھ میں چٹکی بھر نمک ملائیں، اس دودھ سے گردن دھوئیں، گردن کی رنگت نکھر جائے گی۔
ہفتے میں ایک دن گردن پر کلینزنگ ضرور کریں تاکہ گرد و غبار اورُ مردہ خلیات صاف کیے جاسکیں۔
اگر آپ کی جِلد حساس نہیں ہے تو مہینے میں ایک بار معیاری بلیچ کریم بھی گردن پر استعمال کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News