شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابات ہی بحرانوں اور مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام سے ہی تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں، غیر یقینی صورتحال میں نہ معیشت مضبوط ہو سکتی ہے اور نہ ادارے۔
انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی غائب کرکے عوام کو تکلیف میں مبتلا کیا، لوٹوں نے نہ صرف پارٹی سے غداری کی بلکہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لوٹوں نے نظام کو نقصان پہنچایا،عوام ان کا جینا حرام کردیں گے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات ہی بحرانوں اور مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں اور اگر ضمنی انتخابات شفاف ہوئے تو تحریک انصاف تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
