سردار سرفراز نے کہا ہے کہ شہر کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
اپنے ایک بیان میں محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت کراچی کے جنوب میں بحرہ عرب میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوا کے کم دباؤ کو بھارتی گجرات سے کافی زیادہ تقویت مل رہی ہے جس کے سبب آج صبح کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بارش سے قبل آندھی چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ گزشتہ دنوں سے زیادہ تیز اور طوفانی بارش ہوسکتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر میں امید ہے کہ کم سے کم 60 تا 70 ملی میٹر بارش ہو جبکہ کچھ علاقوں میں اس سے زیادہ بھی ریکارڈ ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
