Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں تیز بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خطرہ، الرٹ جاری

Now Reading:

کراچی میں تیز بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خطرہ، الرٹ جاری
بارش

کراچی میں تیز بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خطرہ بتایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے اب تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلبرگ، لیاقت آباد، ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لانڈھی، کورنگیِ نصیر آباد، یونیورسٹی روڈ، ملیر، پی آئی بیاور ناظم آباد میں بھی  ہلکی بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں چند گھنٹوں  کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ تیز بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ سندھ بھر سمیت کراچی میں موسلادھار بارشوں کے سبب اربن فلڈنگ کا بھی اندیشہ ہے جس کے سبب محکمہ موسمیات نے  تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ بھر میں مون سون کے نئے سسٹم کے تحت تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، ایسے موسم میں شہری  احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ درختوں، سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر