
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہریوں پر کے الیکٹرک کو مسلط کرنے میں حکومت اور نیپرا کا ہاتھ ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہریوں کو کے الیکٹرک لوٹ رہا ہے، نیپرا کے الیکٹرک کو تحفظ فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے جنریشن میں اضافہ نہیں کیا، بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی شہر سے بجلی غائب ہو جاتی ہے اور کھمبوں میں کرنٹ آتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہریوں پر کے الیکٹرک کو مسلط کرنے میں حکومت اور نیپرا کا ہاتھ ہے، کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو سندھ حکومت تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔
لوڈشیڈنگ سے متعلق وزیر اعظم کا اہم بیان
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات دن کے اندر لینڈ اسکیپنگ کا کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، ہم نے مہنگی گیس خریدنے سے گریز کیا، لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں، سابق حکومت نے بجلی کے پلانٹس کی مرمت کا کام نہیں کیا، پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک نے گیس خرید رکھی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ سابق حکومت نے گیس خریدنے کا موقع جان بوجھ کر گنوایا، کوئلے کی قیمت کو آگ لگی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کو سستی ترین گیس خریدنے کا موقع ملا، گزشتہ حکومت نے غفلت کی وجہ سےسستی گیس کےسودےنہیں کیے، عوام کو ریلیف دیتے تو آج بدترین صورتحال نہ ہوتی۔
شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل و گیس کی قیمتیں بلند ترین سطح پرہیں، خام مال اور مشینری کی امپورٹ پر پابندی لگائی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ پرقابو پانے کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے، حالات پر قابو پا لیں گے، پن بجلی کے منصوبوں میں سابق حکومت نے جان بوجھ کر تاخیرکی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News