Advertisement
Advertisement
Advertisement

عارضی طور بند ہونے کے بعد پیپلز بس سروس آج سے دوبارہ بحال

Now Reading:

عارضی طور بند ہونے کے بعد پیپلز بس سروس آج سے دوبارہ بحال

عارضی طور بند ہونے کے بعد پیپلز بس سروس آج سے دوبارہ بحال ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز بس سروس کے آپریشن آج سے دوبارہ بحال ہوگئے ہیں، پیپلز بس سروس کو گزشتہ روز دوپہر کو عارضی طور بند کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ روٹ ون اور روٹ ٹو کی سڑکوں سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی بس سروس کا آپریشن دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں کئی سالوں بعد سندھ حکومت کی جانب سے شہریوں کے لیے ایک بہترین بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

Advertisement

پیپلز بس سروس کے نام سے کراچی کی سڑکوں پر 7  مختلف روٹس پر چین سے درآمد شدہ تقریباً 240  بہترین ایئر کنڈیشنڈ بسیں چلائی جائیں گی۔

بہترین سفری سہولت کے باوجود ان بسوں کا کرایہ تقریباً عام پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے جتنا ہی رکھا گیا ہے۔

بس کے کرائے کے حوالے سے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ فی الحال پیپلز بسوں کا کرایہ 25 سے 50 روپے  تک ہوگا اور ابھی یہ ماڈل کالونی سے ٹاور تک چلے گی۔

 پیپلز بس سروس کے لیے کراچی میں شاہراہ فیصل پر کئی مقام پر پیپلزبس اسٹیشن بنائے جاچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر