چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کو رد کرنے کیلئے ووٹ کے ذریعے اپنا حق استعمال کرے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کی زیرصدارت ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں جنرل سیکرٹری پنجاب سینیٹر کامل علی آغا، سابق صوبائی وزراء چوہدری ظہیرالدین، میاں عمران مسعود، سابق ایم این اے چوہدری طاہر بشیر چیمہ اور شاداب جعفری ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔
چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ چیف جسٹس نے ضمنی انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ کا الیکشن کروانے کا ہمارا آپشن مان کر جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اس فیصلے سے صاف و شفاف الیکشن کروانے اور دھاندلی کو روکنے میں بڑی مدد ملے گی، 22 جولائی کا الیکشن انشاءاللہ ہم ہی جیتیں گے، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا، غریب کا کوئی خیال نہیں کرتا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آئے روز پیٹرول اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام پر حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، مسلم لیگ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھرپور سپورٹ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہماری سپورٹ سے واضح فرق نظر آئے گا، عوام امپورٹڈ حکومت کو رد کرنے کیلئے ووٹ کے ذریعے اپنا حق استعمال کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
