سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور ٹی وی اینکر وفلم پروڈیوسرریحام خان نے بالآخر اپنی تیسری شادی کا عندیہ دے دیا۔
حال ہی میں ریحام خان ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئی ، جس کا کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔
اس شو کے دوران جہاں ریحام خان نے ملکی و سیاسی موضوعات پر بات کی وہی انہوں نے اپنی تیسری شادی کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔
دوران پروگرام شادی کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ریحام خان نے بتایا کہ ان کی ایک رشتے دار خاتون نجومی نے ان کا ہاتھ دیکھنے کے بعد انہیں بتایا کہ ’ان کے ہاتھ میں تیسری شادی کی لکیر ہے‘۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ساتھ ہی انہوں نے اپنی تیسری شادی کے حوالے گھر میں ہونے والی بات چیت کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ ان کے بھائی نے ان کے ایک بھانجے کو یہ دھمکی دے کر شادی پر راضی کیا کہ اگر وہ شادی نہیں کریں گے تو ان کی خالہ یعنی ریحام خان تیسری شادی کرلیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی مذہبی خیال کے ہیں اور انہوں نے ان کی تیسری شادی کی دھمکی دے کر بھانجے کو شادی پر راضی کیا۔
اسی دوران انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی تیسری شادی ہوگئی تو ان کے تیسرے شوہر کو سرپرائز ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
