Advertisement
Advertisement
Advertisement

17 جولائی کو امپورٹڈ حکومت کو لکشمی چوک پر دفن کرنا ہے، شیخ رشید

Now Reading:

17 جولائی کو امپورٹڈ حکومت کو لکشمی چوک پر دفن کرنا ہے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ17 جولائی کو امپورٹڈ حکومت کو لکشمی چوک پر دفن کرنا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عمران خان کی قیادت میں انقلاب آ گیا ہے، آج عمران خان سارے پاکستان کی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بھائی کو گورنر لگانا چاہتے ہیں، مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی، 45 فیصد گیس مہنگی ہوئی، ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیر مواصلات بنا دیا، ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیر خارجہ بنا دیا۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ فوری الیکشن کرائے جائیں، 17 جولائی کو پی ٹی آئی کو جتوا کر امپورٹڈ حکومت کو لکشمی چوک پر دفن کرنا ہے۔

  دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے پریڈ گراؤنڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے سارے دشمنوں کو نہ صرف اکٹھا کر دیا بلکہ برہنہ کر دیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف سازش بے نقاب ہو چکی ہے، پہلے سازش ہوئی پھر مداخلت ہوئے، جس دن عمران خان گیا کیا اس دن ملک میں کوئی لوڈ شیڈنگ تھی؟ کیا عمران خان شاپنگ بیگ میں بجلی ڈال کر لے گئے؟

بابر اعوان نے کہا ہے کہ قوم بتائے کہ پاکستان میں آج جتنی مہنگائی ہے اتنی تاریخ میں کبھی ہوئی؟ بس چند دنوں کی بات ہے، ہم گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکہ اور دینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر