Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت گرانے کے لیے ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا

Now Reading:

پنجاب حکومت گرانے کے لیے ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا
مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس

پنجاب کی حکومت گرانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگی رہنماؤں مشورہ دیا ہے کہ کچھ دن سیاسی ماحول دیکھنے اور ورکنگ مکمل کرنے کے بعد عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔

بعض سینیئر لیگی رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لانے سے پہلے آصف زرداری کو اعتماد میں لینے کے ساتھ ہی یہ مکمل مشن انہیں ہی سونپنا چاہیئے کیونکہ وہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بناسکتے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک عدم اعتمادلانے کے لیے اتحادیوں سے بھی مشاورت کی جائیگی تاہم نواز شریف نے تحریک لانے کا کہا تو جلد پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہوگی۔

Advertisement

خیال رہے کہ حکومتی اتحاد کی قانونی و آئینی ماہرین کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جس میں دیگر آپشنز کے ساتھ گورنر راج کا بھی آپشن زیر غور ہے۔

قانونی ماہرین نے صدر مملکت کے بغیر گورنر راج نافذ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے جس کے لئے آرٹیکل 234 کے تحت قومی اسمبلی اور سینیٹ سے قرار داد منظور کرائی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق قرارداد کی منظوری کے بعد پنجاب میں گورنر راج کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر