پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ دوست مزاری نے عدالت میں پیش نہ ہو کر خود کو ایک بزدل ثابت کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ دوست مزاری ایک اور وجہ ہے جس کے باعث تُمن داری نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
دوست مزاری ایک اور وجہ ہےجسکےباعث تُمن داری نظام کاخاتمہ ہوناچاہئیے۔زندگی میں اس شخص نےکبھی کام کیانہیں،استحقاق اسےمیسرہےاورSC کا فیصلہ تک سمجھنے سےقاصرہے۔اب اس نےعدالت میں پیش نہ ہوکر خود کو ایک بزدل بھی ثابت کردیا ہے۔اسکی انتخابی مہم چلاکرکہ اسکےپاسPTI کاٹکٹ تھا،میں آج
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) July 24, 2022
انہوں نے کہا کہ زندگی میں اس شخص نے کبھی کام کیا نہیں، استحقاق اسے میسر ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ تک سمجھنے سے قاصر ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اب اس نے عدالت میں پیش نہ ہوکر خود کو ایک بزدل بھی ثابت کردیا ہے کہ اسکی انتخابی مہم چلا کر کہ اسکے پاس پی ٹی آئی کا ٹکٹ تھا۔
شیریں مزاری نے کہا کہ میں آجنہایت شرمندہ ہوں، اگرمقصد پر یقین اپنے فیصلوں کو اپنانے کی تم میں ہمت ہے تو سامنے آکر مقابلہ کرو۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں تو عمران خان کی قیادت میں تمام خواتین و محضرات قائدین نے صفِ اوّل میں لڑائی لڑی، ہم تو محافظین کے نرغے میں ہونے کے باوجود اپنی کرسی میں دُبک کر بیٹھے نہ ہی خوف سے لرزتے رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
