Advertisement
Advertisement
Advertisement

عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاک فضائیہ کا عوام کے لئے آگاہی پیغام

Now Reading:

عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاک فضائیہ کا عوام کے لئے آگاہی پیغام
پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کے لئے آگاہی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے عیدالاضحی کے موقع پر فلائٹ سیفٹی سے متعلق آگاہی پیغام نشر کیا ہے جس میں عوام الناس کو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

پیغام میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات کو پاک فضائیہ کے ائیر بیسز کے پاس پھینکنے سے پرندے ان کی جانب راغب ہوتے ہیں جو کہ طیاروں اور ہوابازوں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ پرندے طیاروں سے ٹکرا کر جہازوں کو تباہ کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

پیغام میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات مخصوص کردہ جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دبا دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر