وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے بارشوں کے حوالے سے سب دیکھا کچھ بھی نیا نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ بارش 2020 میں ہوئی، ریکارڈ ہے، لوگ یہ سمجھے برسات میں پانی کہیں نہیں آئے گا ایسا ممکن نہیں، عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہترمنصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کے مسائل بڑھے، نقل مکانی کی وجہ سے کراچی کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی چاہتا ہوں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ جہاں پر2 منزلہ مکان تھے وہاں 20،20 منزلہ بلڈنگز بنائی گئیں، انفراسٹرکچر 2 منزلوں کا تھا، بلڈنگز20 منزلہ بن گئیں،ہماری غلطی ہے، کراچی کے مسائل کے ہم سب قصوروار ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے کام شروع کیا تو مسائل کھڑے ہو گئے، 22 شاہراہیں ڈیوولوشن کے دور میں کمرشلائز کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
