
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یورپی یونین کی سفیر ریناکونیکا کی ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یورپی یونین کی سفیر ریناکونیکا کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر خارجہ نے پاک یورپی یونین تعلقات پر روشنی ڈالی اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Pleased to receive today EU Amb @RKionka -Highlighted the imp of Pak-EU rels & expressed satisfaction on the upward trajectory of the relationship
-Discussed existing mechanisms of 🇵🇰 🇪🇺 cooperation & regional and global matters. pic.twitter.com/BcCcqXDNqlAdvertisement— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 25, 2022
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تعاون کے موجودہ میکنزم اور علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
دوسری جانب سفیر ریناکونیکا نے اپنے ٹویٹ میں ملاقات کرنے اور سلفی بنوانے پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا۔
علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یوپی یونین پاکستان نے لکھا ہے کہ سفیر ریناکونیکا کی بلاول بھٹو سے یہ پہلی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے، جی ایس پی پلس، علاقائی استحکام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یوپی یونین پاکستان نے اپنے ٹویٹ میں مذید لکھا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کی تشویشناک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔
Thanks @BBhuttoZardari for the discussion…and the selfie! @asadmk17 @WiegandEU @EU_Partnerships @eu_eeas @OlaiVoionmaa https://t.co/yRN55bQTi7 pic.twitter.com/bSCMcoQl0I
— Riina Kionka (@RKionka) July 25, 2022
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News