Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیاؤمی کا دوسرا فولڈ ایبل فون مکس فولڈ 2 اگست میں متعارف کئے جانے امکان

Now Reading:

شیاؤمی کا دوسرا فولڈ ایبل فون مکس فولڈ 2 اگست میں متعارف کئے جانے امکان

شیاؤمی موبائل کی انقلابی ایجاد میں بہت تیزی سے آگے بڑھ رہاہے اور اس کے اسمارٹ فونز نت نئے فیچر اور معیار کی بنا پر صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

شیاؤمی نے گزشتہ برس اپنا پہلا فولڈ ایبل فون می مکس فولڈ لانچ کیا تھا تاہم اب وہ اسی فون کا دسرا ورژن مکس فولڈ 2 کے نام سے اگلے ماہ یعنی اگست میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے اگر یہ بات درست ہوئی صارفین جلد ہی اس کا ٹیزر دیکھ سکیں گے یہ کہنا ہے ٹیپسٹر ویب سائٹ کا۔

شیاؤمی کے اس فون کی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق اس فولڈ ایبل فون کے اندر کا ڈسپلے جو کھلنے بعد سامنے آئے گا وہ8.1  انچ وسیع ہوگا یہ 2000 ریزولوشن اور120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ  کے ایل ٹی پی او اولیڈ پینل ہوگا۔

اس کا بیرونی ڈسپلے بھی 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ متوقع ہے۔

Advertisement

 شیاؤمی کے پہلے فولڈ ایبل فون کی نسبت اس کے یپینل کا ریشو  چوڑائی اور لمبائی میں قدرے مختلف ہے۔

شیاؤمی کے اس شاندار فون میں طاقت وراسنیپ ڈریگن 8 پلس جنریشن 1 کا چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔ جہاں تک ریم کاسوال ہے تو اس میں 16 جی بی ریم اور 1 ٹیرابائٹ کی اسٹوریج دی گئی ہے جوکہ حیرت انگیز طور پر بہت زیادہ ہے۔

رپورٹ  کے مطابق بیٹری کے بارے ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا تاہم 67 واٹ کی تیز ترین چارجنگ سپورٹ دی جائے گی۔

صارفین اس بات سے بہت اچھی طرح واقف ہوں گے کہ اگست میں بہت ساری موبائل کمپنیاں اپنے بہترین اسمارٹ فونز لانچ کرنے جارہی ہیں، انہی میں شیاؤمی بھی شامل ہے اب دیکھنا یہ ہے کون سے موبائل فونز صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر