
بال وقت سے پہلے سفید ہورہے ہیں تو بالوں میں ہلدی کے ساتھ یہ ایک چیز ملا کر لگائیں جس سے یہ مسئلہ حل ہوجائے؟
بالوں میں ہلدی کے ساتھ دہی ملا کر لگائیں اور مسئلہ حل کریں:
بالوں میں ہلدی کے ساتھ دہی لگا کر اپنے بالوں کے کئی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے مثلاً خشکی سکری کا مسئلہ، بالوں کا گرنا، بالوں کے دو منہ ہونا، کمزور بال وغیرہ۔
ہلدی میں اینٹی انفلیمنٹری خصوصیات ہوتی ہیں جو کہ بالوں کی سوزش کو دور کر کے ان کا دورانِ خون بڑھاتی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ دہی بھی غذائیت سے بھرپورغذا ہے جو کہ بالوں کو پروٹین، کیلشئیم، زنک، میگنیشئیم اور مختلف وٹامن پہنچاتا ہے۔
ہلدی اور دہی لگانے کا طریقہ:
ہلدی اور دہی کا مکسچر اپنے بالوں میں لگانے کے لئے بالوں کی لمبائی یا ان کے گھنے پن کے حساب سے دہی لیں ورنہ آدھا کپ کافی ہے اس میں ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی ملائیں ۔
اب دونوں چیزوں کو یک جان کر لیں۔
یہ آپ کا زبردست ہئیر ماسک تیار ہے، اسے جڑوں سے سروں تک لگائیں اور خوب اچھی طرح سر کی مالش کریں۔
کم از کم آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں۔
پھر سادے پانی سے دھو لیں ، دھوتے وقت کوئی ہربل شیمپو استعمال کریں تو بہتر ہے۔ اس سے بالوں کو نقصان نہیں پہنچے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News