Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا قبائلی عوام کیلئے صحت کارڈ کا اعلان

Now Reading:

وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا قبائلی عوام کیلئے صحت کارڈ کا اعلان
تیمور سلیم جھگڑا

مفت آٹا دینے کے نام پر لوگوں کی تذلیل کی جارہی ہے، تیمور جھگڑا

وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے قبائلی عوام کیلئے صحت کارڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ساٹھ لاکھ افراد کیلئے صوبائی حکومت اپنی جیب سے اخراجات برداشت کرے گی، آج ہی اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کیساتھ خط و کتابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں قبائلی عوام صوبے کے صحت کارڈ پلس پروگرام پر متنقل ہوجائینگے، قبائلی عوام کیلئے مفت علاج کا جو قدم عمران خان نے اُٹھایا تھا آج محمود خان کی قیادت میں صوبائی حکومت اُسے پورا کرنے جارہی ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آتے ہی یہ حق چھیننا چاہا لیکن قبائلی عوام کیلئے صوبائی حکومت لڑے گی، ہم نے ہر طرح سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا لیکن وہ تاحال مانے نہیں، ہم فوری طور پر قبائلی عوام کو صحت کارڈ پلس میں شامل کررہے ہیں۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ایم او یو پر دستخط کا اختیار وزیراعلیٰ کو دے دیا، ہمارا اگلے سال خرچہ85ارب روپے ہو گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ وفاق چاہتا ہے 60 ارب کا بوجھ ہم اٹھالیں، پی ایس پی کی مد میں5ارب روپے قبائلی اضلاع کیلئے مختص تھے، آئی ایم ایف سے معاہدہ ضروری ہے تو آئیں بات کریں۔

 تیمورسلیم جھگڑا نے کہا تھا کہ قبائلی اضلاع کے 60 لاکھ افراد کا صحت کارڈ ختم کرنے کو کہا گیا، آئی ایم ایف پرسیاست نہیں کرنی چاہیے یہ پاکستان کیلئے ضروری ہے۔

 خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ ہم اپنے صوبے کا حق محفوظ بنانا چاہتے ہیں، وفاق نے قبائلی اضلاع سے صحت کارڈ کی سہولت واپس لے لی، آئی ایم ایف سے درست بنیادوں پرمعاہدہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر یہ25ارب اپنے پاس سے لگاتے ہیں تو ہمیں 25 ارب کا خسارہ ہو گا، قبائلی اضلاع کے فنڈ سے متعلق61ارب پر وفاقی حکومت سے وضاحت چاہتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر