Advertisement
Advertisement
Advertisement

آخر ان لوگوں کا مسئلہ کیا ہے؟ جمائما ن لیگی حامیوں پر برس پڑیں

Now Reading:

آخر ان لوگوں کا مسئلہ کیا ہے؟ جمائما ن لیگی حامیوں پر برس پڑیں
جمائما

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اپنی والدہ کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کے اعلان پرغم وغصے کا اظہارکیا ہے۔

اسی حوالے سے جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں  لکھا، ’آخران لوگوں کا مسئلہ کیا ہے؟ رواں ہفتے کے اختتام پرمیری 88 سالہ والدہ کے گھرکے باہر ایک اور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ تیسری بار ہے‘۔

Advertisement

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں سوال بھی کیاکہ آخران کی والدہ کا پاکستانی سیاست سے کیالینا دینا ہے، یہ ان کے لیے پریشان کن اور پولیس کے وقت کا بھی مکمل ضیاع ہے۔

واضح رہےکہ یہ پہلی بار نہیں ہو رہا بلکہ اس سے قبل رواں سال اپریل میں بھی عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ن لیگ کے حامیوں نے لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کے مظاہروں کے جواب میں جمائما کی والدہ کی  رہائش گاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

اس مو قع پر بھی جمائما نے ٹوئٹرپرویڈیو شیئرکی تھی جس میں ایک شخص انہیں  دھمکی دے رہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے حامیوں نے ن لیگی قیادت کے گھرکے باہر احتجاج کرنا بند نہ کیا تو وہ ان کے گھر کے بیڈ رومزمیں گھس جائیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر