Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارش سے پیدا صورتحال کا جائزہ

Now Reading:

وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارش سے پیدا صورتحال کا جائزہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارش سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارش سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے پیدا صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رکھا جائے۔

  وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ پی ڈی ایم اے، کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کسی بھی قسم کی  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے نشیبی علاقوں برساتی نالوں کے قریب کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، برساتی پانی کی گزرگاہوں نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی جائے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر اور پی ڈی ایم کے کنٹرول رومز کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے، کوئٹہ شہر کے اسپتالوں کو بھی ایمرجنسی صورتحال کے لیے تیار رکھا جائے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہری موسمی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں، عوام پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے، پکنک پوائنٹس پر جانے سے گریز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر