Advertisement
Advertisement
Advertisement

چوہدری پرویزالہیٰ ہی وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے، راجہ بشارت

Now Reading:

چوہدری پرویزالہیٰ ہی وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے، راجہ بشارت

پی ٹی آئی کارکنان اپنے قائد کی حفاظت کیلئے زمان پارک میں موجود ہیں، راجہ بشارت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالہیٰ ہی وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے۔

سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے 186 اراکین موجود ہیں، سب اکھٹے آپ کے سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے مینڈیٹ کو چوری کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ کسی صورت اجلاس ملتوی نہیں ہو گا، یہ الیکشن سپریم کورٹ کی روشنی میں ہونے جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے خط کی کوئی اہمیت نہیں، جمہوری کے لئے جو تھریٹ بنا ہوا تھا زرداری اس کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں  حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الہٰی آمنے سامنے ہونگے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے ہوگا جس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں کی جانب سے جیت کے دعوے کیے جارہے ہیں، پی ٹی آئی کے 188 ن لیگ اور اتحادیوں کے 178 اراکین اسمبلی کا ٹاکرا ہوگا جن میں تحریک انصاف کے 2 ارکان اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔

ارکان آج شو آف ہینڈ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کریں گے، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 15، مسلم لیگ (ن) کے 3 اور ایک آزاد رکن نے حلف اٹھا لیا جو ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر