اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ کاروباری بندش کے اوقات میں نرمی صرف الیکشن جیتنے کے لئے کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کاروباری اوقات پر پابندی کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری اوقات پر پابندی کسی صورت قابل قبول نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروباری بندش کے اوقات میں نرمی صرف الیکشن جیتنے کے لیے کی گئی اور اگر الیکشن کے دنوں میں توانائی پوری تھی تو اب کمی کیسے ہوگئی۔
اجمل بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کو کاروبار کرنے سے روکنا انتہائی زیادتی ہے، پیک آورز میں کمرشل ایکٹیوٹی روکنا تاجر کا بھی نقصان اور ملک کابھی نقصان ہے۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ تاجر پیک آورز میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدتا ہے جبکہ تاجر پیک آورز میں بجل کی خریداری پر اربوں روپے ادا کرتا ہے اور اگر کاروباری اوقات پر پابندی ختم نہ کی گئی تو کسی بھی وقت احتجاج کا اعلان کر دیں گے۔
واضح رہے کہ مارکیٹوں کو رات نو بجے بند کرنے کے حکم نامے میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ مارکیٹیں رات 9 بجے بند ہوں گی جبکہ شادی ہال ساڑھے 10 بجے بند ہوں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق تمام ریسٹورنٹ اور کافی شاپس رات ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے جبکہ بل بورڈز رات 9 بجے بند ہوں گے۔
خیال رہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کاروباری مراکز کے اوقات محدود کرنے کا فیصلہ عید کی وجہ سے کچھ دنوں کیلئے معطل کیا گیا تھا جسے اب دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
