 
                                                                              وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کو پاکستان کے عوام سے کوئی غرض نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت میں صرف تنقید کرتے رہے، حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑے، حالات پر قابو پالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں ملکی تشخص کیلئے کیا کیا؟ مفتاح اسماعیل نے تنقید کے باوجود وہ کام کیے جس سے معیشت بہتر ہو سکے، عمران خان کو صرف کرسی سے پیار ہے۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت جانے پرعمران خان اداروں کے خلاف بیانات دینے لگے، گزشتہ حکومت پرملبہ ڈالنا حکومت کا کام نہیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے جو مذاکرات کیے وہ زیادہ خطرناک تھے۔
وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے مگرعمل نہیں کیا، بےشمارمسائل ہمیں ورثے میں ملے، پاکستان اس وقت کسی پریشانی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کو پریشانی سے نکالے، عمران خان کو پاکستان کےعوام سے کوئی غرض نہیں، سابق حکومت کی کارکردگی بہت بری تھی، بیان کیلئے پورا دن چاہیے۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ معیشت کی بہتری کیلئے تنقید برداشت کر رہے ہیں، عمران خان اپنے4 برس کا حساب نہیں دے سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 