Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت ابتدائی 90 دنوں میں ریلیف دینے کے بجائے تکالیف کا باعث بنی، سراج الحق

Now Reading:

حکومت ابتدائی 90 دنوں میں ریلیف دینے کے بجائے تکالیف کا باعث بنی، سراج الحق
سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ابتدائی 90 دنوں میں ریلیف دینے کے بجائے تکالیف کا باعث بنی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتحادی حکومت کی سماجی دہشت گردی سے عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ابتدائی 90 دنوں میں ریلیف دینے کے بجائے تکالیف کا باعث بنی، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن میں ناقابل یقین حد تک اضافہ شرم ناک ہے، تینوں سیاسی جماعتیں آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل پر عمل پیرا ہیں۔

   سراج الحق نے کہا ہے کہ خطرناک پولرائزیشن نے گالم گلوچ، بدتہذیبی اور عدم برداشت کو جنم دیا، جماعت اسلامی عام آدمی کی آواز بن کر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی۔

 امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عیدالاضحیٰ کے بعد حکومت مخالف تحریک میں مزید تیزی لائے گی۔

Advertisement

  سراج الحق نے بلوچستان میں سیلابی ریلے اور بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر