
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ہر وزیر اپنے آپ کو حکمران سمجھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی، ن لیگ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں تھے، آج وہ تھک گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جوعوام ان سے توقعات لگائے ہوئے تھے، وہ پوری نہیں ہوئیں، نیا پاکستان کے نعرے والے کہاں گئے، آج جو ہیں وہ امریکی غلام ہیں، آئی ایم ایف سے نجات دلانے کے نعرے لگانے والے خود گھر چلے گئے۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ نیا پاکستان کے بجائے آج اسلامی پاکستان کا نعرہ لگانا ہے، آج کے اجتماع کے بعد میرا نعرہ اسلامی پاکستان کا ہو گا، اگر حکمران عدل و انصاف کرے تو معاشرہ میں عدل و انصاف ہر طرف ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج ملک کے وزیر قطار میں کھڑا ہونا بےعزتی سمجھتے ہیں، ملک میں ہر وزیر اپنے آپ کو حکمران سمجھتا ہے، غریب کو امیر آج کھا رہا ہے کیونکہ حکمران ٹھیک نہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ امریکہ اور آئی ایم ایف کے غلام حکمران چور ہیں، اب حکمرانوں سے چھٹکارا بہت جلد عوام کی طاقت سے ہو گا، ملک کے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News