Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارش کے بعد یہ ’خطرناک کام‘ ہر گز نہ کریں

Now Reading:

بارش کے بعد یہ ’خطرناک کام‘ ہر گز نہ کریں

آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں بارش میں کیے جانے والے چند ایسے کام جو آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

گیلے ہاتھ سے برقی آلات نہ چھوئیں

بارش کے موسم میں دیواروں میں بھی پانی آجاتا ہے جس کی وجہ سے بجلی کے آلات کو چھونا خطرناک ہوسکتا ہے خاص طور پر گیلے ہاتھوں سے آلات لو بالکل نہ چھوئیں۔

اگر بہت ضروری ہو تو چپل پہن کر لکڑی کے چمچ سے بٹن کو کھولیں یا بند کریں۔

Advertisement

بل بورڈز اور پول سے دور رہیں

غیر ضروری طور پو گھر سے باہر نہ نکلیں اور کسی بل بورڈ اور بجلی کے پول کے نیچے ہر گز کھڑے نہ ہوں۔

گزشتہ سالوں میں بارش کے دوران بل بورڈز گرنے سے کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔

جانوروں کو بجلی کے پول سے نہ باندھیں

بکراعید کی آمد آمد ہے، ایسے میں لوگ جانوروں کو بجلی کے پول سے باندھ دیتے ہیں جو اکثر ان کی موت کی وجہ بن جاتا ہے۔

Advertisement

پول سے آنے والے کرنٹ سے جانور خود کو بچا نہیں پاتے اور موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

کنڈا نہ ڈالیں

بارش میں بجلی زیادہ جاتی ہے لیکن کسی بھی صورت میں کنڈے نہ لیں نہ ہی کیبل کے تار کو صحیح کرنے کے لئے ہاتھ لگائیں۔

ننگے تاروں کو پہلے ہی بدلوا لیں

اکثر تاروں کی حفاظتی تہہ خراب ہوجاتی ہے جس کہ وجہ سے وہ زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں۔

بارش کے موسم سے پہلے ہی متعلقہ اداروں سے کہہ کر ان کی مرمت کروالیں نیز ایسے درختوں سے بھی دور رہیں جن میں کوئی تار گرا ہوا ہو۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
ایشیا کپ 2025 : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر