Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟

Now Reading:

کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟
مون سون بارشیں

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کے پہلے اسپیل میں بارش کے اعدادو شمار جاری کردیے گئے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل میں کہاں کتنی بارش ہوئی ، اعدادوشمار جاری کردیئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 23.2 ملی میٹر ہوئی اور گلشن معمار میں21.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی  جب کہ نارتھ کراچی میں 9 ملی میٹر، سعدی ٹاون میں 2.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اب تک سب سے کم بارش جناح ٹرمینل، نارتھ کراچی، ناظم اباد، یونیورسٹی روڈ میں صرف ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ قائد آباد ، مسرور بیس ، شاہراہ فیصل اور اورنگی ٹاؤن میں وقفہ وقفہ سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ بارش کی پہلی بوند گرتے ہی شہر اندھیرے میں ڈوب گیا

Advertisement

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ہی بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوگئی۔ شہر میں بجلی سے شدید متاثر ہونے والے علاقوں میں  نارتھ کراچی ، اورنگی ٹاون ، گڈاپ، گلشن اقبال ، فیڈرل بی ایریا  ، ناظم آباد  ، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اس وقت ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر