Advertisement
Advertisement
Advertisement

غریب طبقے کو مشکل معاشی حالات سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

غریب طبقے کو مشکل معاشی حالات سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غریب طبقے کو مشکل معاشی حالات سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائت پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے ریلیف پیکج کو سراہا ہے۔

Advertisement

 وزیراعظم نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والےخاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دن سےغریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے اور معاشی حالات بہتر ہوتے ساتھ ہی ہم عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 100 یونٹ کے گھر یلوصارفین کو فری بجلی فراہم کریں گے، مفت بجلی منصوبے کیلئے100ارب روپے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 100 یونٹ گھریلو صارفین کا بوجھ پنجاب حکومت برداشت کرے گی، گزشتہ 6 ماہ سے 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دے رہے ہیں، اگست کے بلوں سے خرچہ پنجاب حکومت اٹھائے گی۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ضرورت مند افراد کو سولر پینل مفت فراہم کریں گے، صحت کارڈ کو انصاف کارڈ بنا دیا گیا، آج غریب آدمی صحت کارڈ لے کر جاتا ہے تو دوائیاں نہیں ملتیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر