Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعازہرا کیس میں نکاح خواں اورگواہ کی درخواستِ ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

Now Reading:

دعازہرا کیس میں نکاح خواں اورگواہ کی درخواستِ ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری
دعا زہرا کیس

ایڈیشنل سیشن جج شرقی کراچی نے دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے کیس میں نکاح خواں اورگواہ کی درخواست ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں ایڈیشنل سیشن جج شرقی نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نکاح کے وقت عمر کے تعین کیلئے دستاویزات کی تصدیق ضروری ہے۔ نکاح کے وقت نادرا اور دیگر مصدقہ دستاویزات کی موجودگی ضروری ہے۔

عدالتی تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ میڈیکل بورڈ کے مطابق لڑکی کی عمر 15 سال ہے۔ نکاح خواں نے زبانی بیان کی بنیاد پر نکاح پڑھایا۔ نکاح کے گواہ اصغر کی بھی ساکھ متاثرکن نہیں۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اغوا کا سنگین جرم مغویہ کی نفسیات پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔  مغویہ کے خاندان کوعوام کے سامنے شرمندگی کا سامنا ہوتا ہے۔ یہ ایک بد نما داغ ہے جس کا سامنا خاندان والوں کو کرنا پڑ سکتا ہے۔

تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم غلام مصطفیٰ نے مبینہ طورپرنکاح پڑھایا۔  غلام اصغرنکاح کا گواہ تھا جبکہ پولیس کے مطابق ظہیراحمد نے دعا زہرا کے ساتھ نکاح کیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق مغویہ دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال ہے۔

Advertisement

جواب میں بتایا گیا کہ دستاویزات اور میڈیکل رپورٹ پولیس پیپرزکے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سال ہے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزم کے بنیادی حقوقِ اور دوسری جانب تفتیش پولیس کا حق ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے بھی کیس کا ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ ملزمان نے قبل از وقت درخواست ضمانت دائر کی ہے۔

عدالت نے حکم نامے میں مذید کہا کہ اس قسم کا گھناؤنا جرم کسی انفرادی شخص کے خلاف نہیں ہے بلکہ پورے معاشرے کے خلاف ہے۔ موجودہ دستاویزات کی روشنی میں درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر