
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے اثاثوں سمیت اپنے صادق اور امین ہونے کا ثبوت دیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ گزشتہ 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں پڑا ہوا ہے اور پی ٹی آئی یہ فیصلہ رکوانے کے لیے مختلف حیلے بہانے کر رہی ہے جبکہ فارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی کے اپنے بانی رکن نے عمران خان کیخلاف فائل کیا۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر نے رقم منتقلی کے تمام شواہد پیش کیے اور اب برطانوی اخبار بتارہاہے کس طرح چیریٹی کاپیسہ منتقل کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے لیکن اب عمران خان کو جواب دینا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دےرہےہیں لیکن ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنائے۔
محمد زبیر نے بتایا کہ نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے لیکن پھر بھی انہیں نے اپنے اثاثوں کا پورا جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نیب کیسز اور جیلیں بھگتی ہیں اور اب ہم عمران خان سے فارن فنڈنگ کا سوال کریں گے اور بار بار کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News