
حکومت کی جانب سے نیا کیپیٹل ویلیو ٹیکس (CVT) عائد کیے جانے کے بعد KIA نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
فائنینس ایکٹ 2022 کے تحت حکومت نے 1300 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ایک فیصد سی وی ٹی ٹیکس عائد کیا تھا۔ یہ نیا ٹیکس یکم جولائی 2022 سے تمام آرڈرز پر لاگو ہوگا۔
نیا ٹیکس لاگو ہونے کے بعد “کِیا” گاڑیوں کی نظر ثانی شدہ قیمتیں ملاحظہ کیجئے۔
کِیا پکانٹو
کیا پکانٹو میں 1300 سی سی سے کم انجن دیا گیا ہے۔ لہٰذا، اس گاڑی پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔
کِیا سٹونک
کِیا سٹونک کمپنی کی پہلی کار ہے جس کی قیمت نیا سی وی ٹی ٹیکس لگنے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔ گاڑی کے پہلے ویرینٹ سٹونک ای ایکس کی قیمت 4425000 روپے سے بڑھا کر 4469250 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 44250 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
گاڑی کے دوسرے ویرینٹ سٹونک ای ایکس پلس کی قیمت میں 47250 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4725000 روپے سے بڑھ کر 4772250 روپے ہو گئی ہے۔
کِیا سپورٹیج
کِیا سپورٹیج AWD کی قیمت 63000 روپے اضافے کے ساتھ 6300000 روپے سے بڑھا کر 6363000 روپے کر دی گئی ہے۔
سپورٹیج FWD کی قیمت میں 58000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5800000 روپے سے بڑھ کر 5858000 روپے ہو گئی ہے۔
ایلفا کی قیمت 5300000 روپے سے بڑھا کر 5353000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 53000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
کیا سورینٹو
سورینٹو 4 AWD کی قیمت 74990 روپے اضافے کے بعد 7499000 روپے سے بڑھا کر 7573990 روپے کر دی گئی ہے۔
سورینٹو 4 FWD کی قیمت میں 68360 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6836000 روپے سے بڑھا کر 6904360 روپے کر دی گئی ہے۔
سورینٹو 5 FWD کی قیمت 7499000 روپے سے بڑھا کر 7573990 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 74990 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News