Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کا روس پر یوکرین کے مزید حصے کو ہتھیانے کا الزام

Now Reading:

امریکہ کا روس پر یوکرین کے مزید حصے کو ہتھیانے کا الزام

نے روس پر الزام عائد  کیا ہے کہ روس نے کریمیا کی طرز پر یوکرین کے مزید حصے پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ روس یوکرین کے مزید حصے کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے اپنا ہوم ورک مکمل کر چکا ہے۔روس کی جانب سے یوکرین کے قبضہ شدہ علاقے کو ساتھ ملانے کے لیے رواں برس ستمبر تک ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے، روس نے 2014 میں ایک ریفرنڈم کے بعد کریمیا کو بھی اپنے ساتھ شامل کرلیا تھا۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کوئی بھی بے وقوف نہیں ہے، روسی صدر 2014 کے طریقہ کار کو دوبارہ اپنانا چاہتے ہیں۔ ہم روس کے منصوبے کو بے نقاب کر رہے ہیں تاکہ دنیا جان سکے کہ یوکرین کے مزید حصے پر ماسکو کے قبضے کا غیر قانونی منصوبہ پہلے سے طے شدہ ہے۔

جان کربی نے الزام عائد کیا کہ روس نے یوکرین کے مزید حصے پر قبضے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے حمایت یافتہ حکام کو کیف میں تعینات کر دیا ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ایسا ہونے کی صورت میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے فوری ردعمل دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر