 
                                                                              دنیا میں قدرت کی تخلیق کے ایسے بے شمار شاندار نظارے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان حیرت زدہ ہوجاتا ہے اور اس کی آنکھیں اسے دیکھ کر یقین نہیں کر پاتیں۔
دنیا میں بے شمار پھول، پھل، پودے اور کیڑے ایسے ہیں جنہیں دیکھ کر ہم دنگ رہ جاتے ہیں آج ہم آپ کوایک ایسی تتلی کے بارے میں بتائیں گے جو بلکل سوکھے پتے کی طرح نظر آتی ہے۔
’دی ڈیڈ لیف بٹرفلائے‘ نام کی تتلی ٹروپیکل ایشیا میں پائی جاتی ہے جو دکھنے میں ایک سوکھے پتے کی طرح ہوتی ہے۔

اس رنگ برنگی تتلی کی خوبصورتی اپنی جگہ ہے لیکن اس کی خاص بات یہ ہےکہ یہ بالکل کسی سوکھے پتے کی مانند لگتی ہے، جیسے ہی تتلی کو محسوس ہوتا ہے کہ آس پاس کوئی خطرہ موجود ہے تو وہ فوراً اپنے پر بند کرلیتی ہے جس سے یہ اندازہ لگانا ناممکن ہوجاتا ہے کہ یہ تتلی ہے یا کوئی سوکھا پتا ۔

جب تتلی کو لگتا ہے اب اس کے آس پاس کوئی خطرہ موجود نہیں ہے تو یہ واپس اپنے پر کھول لیتی ہے جو کہ اندر سے بے حد خوبصورت اور رنگ برنگے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 