Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانی ڈیپ نے چند گھنٹوں میں 3 ملین پونڈز کما لیے

Now Reading:

جانی ڈیپ نے چند گھنٹوں میں 3 ملین پونڈز کما لیے

ہالی وڈ اداکار جانی ڈیپ نے صرف چند ہی گھنٹوں میں 3 ملین پونڈز کما لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جانی ڈیپ اپنی سابقہ ​​اہلیہ اور اداکار ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد اس ہفتے اپنے پہلے آرٹ کلیکشن کے کام پر زبردست انداز میں واپس آئے ہیں۔

جانی ڈیپ کی آرٹ کلیکشن کیسل فائن آرٹ کے ذریعے 3.6 ملین پونڈز میں فروخت ہوئی ہے۔

28 جولائی کو جانی ڈیپ نے اپنی 780 آرٹ پیسز پر مشتمل آرٹ کلیکشن کا ایک محدود ایڈیشن نیلام کیا تھا جو چند گھنٹوں میں فروخت ہو گیا تھا۔

آرٹ کلیکشن میں موجود تصاویر کی قیمت انفرادی طور پر 3 ہزار 9 سو 50 پونڈز تھی۔

Advertisement

 اس طرح اداکار کا مجموعی طور پر 4 تصاویر کا مکمل پورٹ فولیو 14 ہزار 9 سو 50 پونڈز میں فروخت ہوا۔

تاہم اداکار کے ’فرینڈز اینڈ ہیروز‘ کے اس مجموعے میں باب ڈیلن، کیتھ رچرڈز، الزبتھ ٹیلر اور الپاچینو کے پاپ آرٹ اسٹائل کے پیسز بھی شامل تھے۔

اپنی آرٹ کلیکشن کے حوالے سے جانی ڈیپ کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے جذبات کے اظہار اور ان لوگوں کی تعریف کرنے کے لیےہمیشہ فن کا استعمال کیا ہے، جو میرے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں، جن میں میرا خاندان اور دوست شامل ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میری پینٹنگز میری زندگی کو گھیرے ہوئے ہیں، لیکن میں نے انہیں اپنے تک ہی رکھا، لیکن کسی کو بھی خود کو اتنا محدود نہیں کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر