عید پر گوشت کاٹنے کے لئے چُھریوں کو گھر پر تیز کریں۔ جانیئے چُھریوں کو تیز دھار کرنے کے چند آسان اور گھریلو طریقے جو بے حد مفید ہیں۔
چھریوں کو تیز کرنے کے لئے چند گھریلو ٹپس
• چھری تیز کرنے والا پتھر با آسانی بازار سے مل جاتا ہے یہ تھوڑا کھُردرا ہوتا ہے اور اس پر چھری گھسنے سے یہ تیز ہو جاتی ہے مگر اسے تیز دھار کرنے کے لئے سب سے پہلے صحیح طریقہ جاننا ضروری ہے۔
• چھُریاں تیز کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ آپ سب سے پہلے تو چھری تیز کرنے والے پتھر کو پانی میں بھگو کر گیلا کر لیں۔
• اب چھری کو بھی گیلا کریں اور اس پتھر پر چھری کی دونوں سائیڈز کو 5، 5 منٹ تک گِھس لیں۔
• اگر چھری زیادہ خراب ہے تو اس عمل کو دو سے تین مرتبہ دُہرائیں تاکہ یہ تیز دھار ہو جائے۔
• اس کے علاوہ اگر چائے کے کپ کو اُلٹا کر کے اس کے نچلے حصے پر چُھری کو گھِسا جائے تو اس سے بھی چُھری تیز ہو جاتی ہے مگر اس کے لئے بھی چھری اور کپ کو گیلا کرنا ضرور ہے۔
• ایک اور طریقہ یہ ہے کہ سِل بٹے کو گیلا کر کے اس پر چُھری رگڑ لیں چھری تیز ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News