روس میں ہونے والے شطرنج کے مقابلے میں روبوٹ کھلاڑی نے اپنے 7 سالہ حریف کھلاڑی کی انگلی توڑدی۔
سوشل میڈیا پراس حوالے سے گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے ساتھ شطرنج کھیلتے ہوئے روبوٹ بچے کے مات دیے گئے مہرے کواٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔
اسی اثناء میں بچے نے حفاظتی اقدامات کونظرانداز کرتے ہوئے روبوٹ کے خلاف فوراًچال چلنے کی کوشش کی۔
بچے کے برقی مخالف نے مہرے کواٹھانے کے بجائے اپنے حریف کے پنجے کوگرفت میں لے کراسے کچل دیا۔
بچے کے چیخنے کی آواز سن کر وہاں موجود افراد نے اسے روبوٹ کے چنگل سے نکال کرفوری طورپراسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہربتائی جا رہی ہے۔ تاہم اس کی ایک انگلی ٹوٹ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بچے کے والدین نے روبوٹ اورانتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوٹرسے رابطہ کرلیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے سے گفت گو کرتے ہوئے ماسکوشطرنج فیڈریشن کے صدرسرجی لیزارونے کہا ہے کہ یہ واقعہ نہایت قابل افسوس ہے جس کی تحقیق کی جانی چاہیے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ یہ روبوٹ اس سے قبل کئی میچزکھیل چکا ہے اورآج تک ایسا کوئی افسوس ناک واقعہ رونما نہیں ہوا۔ تاہم بچے کی جانب سے بھی حفاظتی اقدامات کو نظرانداز کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
