پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حق اور مینڈیٹ ہمیشہ غالب رہے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں خرم شیر زمان نے کہا کہ ہمیں زرداری اور شریف مافیا کو دکھانا چاہیے کہ ہر کوئی برائے فروخت نہیں ہوتا۔
We must show the Zardari and Sharif mafia that not everyone is for sale. The truth and mandate will always prevail. #MandateVsMafia
— Khurrum Sher Zaman NA-241 (@KhurumSherZaman) July 22, 2022
خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آج ڈی ڈے ہے، کیا عوامی مینڈیٹ کی فتح ہوگی یا زرداری اور شریفوں کی قیادت میں ایم پی ایز کے ضمیر خریدنے والا مافیا جیت جائے گا؟ یہ حق اور بتل کے درمیان آخری معرکہ ہے، ان شاء اللہ عمران خان کا نظریہ مافیا کو بھاپ دے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الہٰی آمنے سامنے ہونگے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے ہوگا جس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں کی جانب سے جیت کے دعوے کیے جارہے ہیں، پی ٹی آئی کے 188 ن لیگ اور اتحادیوں کے 178 اراکین اسمبلی کا ٹاکرا ہوگا جن میں تحریک انصاف کے 2 ارکان اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔
ارکان آج شو آف ہینڈ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کریں گے، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 15، مسلم لیگ (ن) کے 3 اور ایک آزاد رکن نے حلف اٹھا لیا جو ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
